گلگت کے نوجوان نے نوٹوں سے بھرا بیگ اس کے مالک کو واپس کردیا

گلگت بلتستان: گلگت کے علاقے میں جہاں کئی افراد کے لیے خود دو وقت کی روٹی کا حصول بہت مشکل ہوتا ہے وہاں ایک نوجوان مستری نے 10 لاکھ کی خطیر رقم اپنے مالک کو واپس کرکے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

گلگت کے رہائشی 28 سالہ عبدالحمید ورکشاپ میں ملازم ہے جو کام سے فارغ ہوکر اپنے گھر کی جانب روانہ ہوئے تو اسے سڑک پر ایک لاوارث بیگ ملا جسے اس نے جب کھول کر دیکھا تو وہ بیگ نوٹوں سےبھرا ہوا تھا جب کہ میں مجموعی طور پر 10 لاکھ کی رقم موجود تھی۔ عبدالحمید نے بیگ کے اصل مالک کی تلاش شروع کردی اور بیگ سے متعلق اپنے دوست احباب سمیت دیگر افراد کو آگاہ کیا جس کے بعد پتا چلا کہ بیگ ایک ٹرانسپورٹ کپنی کے کیشیئر کا ہے۔ عبدالحمید نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر کمپنی کے دفتر میں اس بیگ کو اس کے اصل مالک کے حوالے کیا جب کہ اس موقع پر ایماندار شخص کا کہنا تھا کہ میں اپنی محنت کی کمائی سے مطمئن ہوں اور اس بیگ سے رقم لینے کا سوچ بھی نہیں سکتا اس لیے بیگ اس کے اصل مالک کے حوالے کردیا۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.