گلگت بلتستان کےعوام میں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ کیا جائے، انجینئر عمران حسین
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چائینہ میں مقیم گلگت بلتستان کے معروف سماجی و کاروباری نوجوان شخصیت انجینئر عمران حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی کا جلد خاتمہ کیا جائے، اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کا حصہ واضح کیا جائے۔وفاقی حکومت فوری طور پر گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے قائم کمیٹی کے سفارشات کی روشنی میں اور عوامی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔ ان خیلات کا اظہار انہوں نے روزنامہ ماﺅنیٹن پاس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر گلگت بلتستان کے عوام کو مزید نظر انداز کیا گیا تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان کونسل کے ممبران کا جلد انتخاب عمل میں لایا جائے۔