حکومت اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کے حصے کا تعین کرے

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے کل جمعہ کے بعد احتجاجی جلسے کے حوالے سے تاجر برادری اور دیگر یونین سے رابطہ مہم مکمل کرلی.عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے کنویئنر مولانا سلطان ریئس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کے حصے کا تعین کرے .ایئنی حقوق سے پہلے کسی بھی قسم کا ٹیکس غیر قانونی ہیں.گلگت بلتستان میں گندم کوٹے میں کمی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے خلاف احتجاجی جلسہ کل بعد از نماز جمعہ اتحاد چوک میں ہوگا اگر حکومت نے مطالبات منظور نہیں کئے تو احتجاج کا دائرہ کار پورے گلگت بلتستان میں پھیلایا جائے گا.اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے اراکین نے گلگت شہر کے مختلف مارکیٹوں میں عوامی رابطہ مہم بھی مکمل کرلی33

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.