پاکستان ٹیلی ویژن کے نشریات کو گلگت بلتستان کے تمام ضلعوں میں نشرکیا جائے گا ، پرویز رشید

اسلام آباد(ماوئنٹین پاس)گورنر گلگت بلتستان میرغضنفر علی خان نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے ساتھ بین الاقوامی دوروں میں نمائندگی دی جائے گی ۔گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے متعلق گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے صحافی وفاقی حکومت کی مدد سے بین الاقوامی سطح پر مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں اسی طرح ان وفود میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو بھی نمائندگی دی جائے تاکہ صحافت کے اس مقدس شعبے کو گلگت بلتستان میں بھی فروغ دی جاسکے اور صحافیوں کو بین الاقوامی سطح پر صحافت سے متعلق آگاہی مل سکے ۔وفاقی وزیر پرویز رشید نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے جو بھی بین الاقوامی دورہ ہوگا اس میں گلگت بلتستان کے صحافیوں کو نمائندگی دی جائے گی اور امید ظاہر کیا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے صحافی ایسے سرگرمیوں سے مستفید ہونگے اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے گورنر گلگت بلتستان کو کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کے نشریات کو گلگت بلتستان کے تمام ضلعوں میں نشر کرنے کے لیئے اقدامات اٹھائینگے اورجس ضلعے میں بھی پی ٹی وی کے نشریات نہیں ان تمام ضلعوں میں بوسٹرز لگائے جائینگے اور خصوصاً چائنا راہدارئی کے تناظر میں بوسٹر لگا کر ہنزہ میں جلد از جلد پی ٹی وی کے نشریات شروع کئے جائینگے ۔گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیئے بین الاقوامی صحافیوں کو مدوع کرینگے اور سیاحت کے حوالے سے باالعموم پاکستان اور بالخصوص گلگت بلتستان میں حکومتی سطح پر سرگرمیوں کا انعقاد کرینگے ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.