قراقرام انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کے قیام کیلئے5ملین روپے کی منظوری

اسلام آباد(ماوئنٹین پاس)گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی سفارشات پر چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ہنزہ کیمپس کے کلاسِز کی اجراء کے لیئے 5.0ملین کا ریلیز منظور کیا ۔
چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں معیاری تعلیم مہیا کرنے کے لیئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن ہمیشہ حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس علاقے کے عوام کے تعلیمی مسائل حل کرنے کے لیئے اپنے سارے وسائل بروئے کالائینگے ۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ اس حسین علاقے کو معیاری تعلیم کے ذریعے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں ۔کسی بھی علاقے کی ترقی و خوشحال، امن و آشتی اور اخوت کا پیغام دینے کے لیئے تعلیم ہی واحد ذریعہ ہے جس سے انسان بھائی چارگی اور دوسرے انسان کی عزت کرنا جانتا ہے ۔
گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ صدر پاکستان ممنون حسین اپریل میں گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں کلاسز کا باقاعد ہ افتتاح کرینگے ۔ممبر قانون سازاسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے صد ر پاکستان ممنون حسین ، وفاقی حکومت اور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈ اکٹر مختار احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تعلیم کو فروغ دینے کے لیئے وفاقی حکومت کا یہ اقدام خوش آئند ہے اور کہا کہ کہ گرلز ڈگری کالج کریم آباد میں ہنزہ کیمپس کے کلاسز کا آغاز کیا جائے گا اور صوبائی حکومت کے ذریعے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کی عمارت کے لیئے زمین ایکوائر کیا جائے گا ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے باقی اضلاع میں کے آئی یو کے کیمپسز شروع کرنے کے لئے ایچ ای سی کو صوبائی حکومت گورنر سیکرٹریٹ کے ذریعے درخواست کریگی اور ان اضلاع کی ضرورت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کیمپسز کی باقائدہ منظوری دیگی اور جن اضلاع میں آبادی کم ہے ان اضلاع میں ضرورت کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اورVirtual University کومتعارف کرایا جائے گا اور باقائدہ ان یونیورسٹیز کے ضلعی دفاتر کا آغاز کیا جائے گا۔گورنر گلگت بلتستان کے سفارشات پر چیئرمین ایچ ای سی نے پاکستان کے دیگر صوبوں میں مختلف حکومتی یونیورسٹیز میں طلباء و طالبات کے لیئے سیٹوں کے کوٹے کو بڑھانے کی بھی منظوری بھی دیدی ۔
چیئرمین ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر مختار احمد نے گورنر گلگت بلتستان سے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو یونیورسٹی آف سنٹرل ایشیا کے ساتھ لنک کرکے بہت جلد ٹیکنکل پروگرام کے آئی او کے زیر نگران شروع کیا جائے گا اوردرخواست کیا کہ گلگت بلتستان میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کے لیئے زمین فراہم کیا جائے جس پر گورنر گلگت بلتستان نے یقین دلا یا کہ صوبائی حکومت سے رابطہ کرکے زمین مہیا کرنے کی پوری کوشش کرینگے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.