قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کا قومی اثاثہ ہے ادارے کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے، سیکورٹی اور دیگر تمام مسائل کو حل کریں گے سیکورٹی کے پیش نظر قراقرم یونیورسٹی کی طرف جانے والی شاہراہ کو متبادل جگہ تعمیر کریں گے اس حوالے سے چیف انجینئر رشید احمد سے پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت دی ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے قراقرم یونیورسٹی کا نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے چیف انجینئر کو کہا گیا ہے اور پانی کے مسئلے کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہاکہ سیکورٹی کے مسائل کے حل کیلئے قراقرم یونیورسٹی کی طرف جانے والی شاہراہ کا متبادل بھی سوچ رہے ہیں تاکہ مستقبل میں بھی سیکورٹی کا کوئی خدشہ نہ ہو ڈاکٹر اقبال سے محکمہ تعمیرات کے سیکریٹری اختر حسین رضوی، ڈپٹی سیکریٹری، چیف انجینئر، سپرنٹنڈنگ انجینئر اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی ملاقات کی اور ڈاکٹر اقبال کی حقیقی خالہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی