واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے وفاقی حکومت کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھر سے زیادہ بچے گنگارام ہسپتال میں مرتے ہیں حکومت تنگ نظر ہے پھر بھی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ امریکہ سے جاری اپنے ایک بیان میں سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ دھرنوں میں بھی کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے، دھرنے کے دوران ہم بھی سڑکوں پر آجاتے تو دوسری قوت کو موقع مل جاتا پی ٹی آئی کے دھرنے کے دنوں میں پولیس حکومت کے کنٹرول میں نہیں تھی۔ن لیگ الیکشن جیتنے کیلئے 90 فیصد بجٹ ایک شہر میں خرچ کررہی ہے بی بی کے وعدے کے مطابق سوات میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔اس سے قبل واشنگٹن میں آصف زرداری اوربلاول میں پارٹی امورپرطویل مشاورت ہوئی جس کے بعد آصف زرداری نےبلاول بھٹوکواپنی ٹیم بناکرپارٹی امورچلانے کا اختیار دیدیا۔