اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب چودھری قمر زمان نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس کا اطلاق فاٹا اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک پر ہوتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے ریجنل ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے تمام ریجنل ہیڈ کوارٹرز سے ریکارڈ طلب کرنے کے احکامات بھی جارے کیے۔ چودھری قمر زمان کا کہنا تھا کہ 1999 میں انسداد بدعنوانی کا سب سے بڑا ادارہ نیب قائم کیا گیا جس کے قیام کا مقصدکرپشن کیخلاف آگاہی، روک تھام اور لوٹی گئی دولت واپس لینا ہے،ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔