کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ماڈل ایان علی کانام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کچھ دیر میں سنایا جائے گا ۔ بینظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ راولپنڈی پرایان علی کے سامان سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہونے کے بعد ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیاگیا تھا۔ماڈل اسلام آباد سے دبئی جانے کے لیے نجی ایئر لائن کے طیارے میں سوار ہونا چاہتی تھیں۔واضح رہے کہ اتنی بڑی رقم لے جانا کسٹم قوانین کے خلاف ہے اور منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔