سکردو (سٹاف رپورٹر)وزیر تعلیم حاجی ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہاساتذہ اپنی ذمہ اریاں احسن طریقے سے نبھائیں معیاری تعلیم کا دارو مداراساتذہ پر منحصر ہے یہ دور مقابلے کا ہے تربیت یافتہ اساتذہ ہی معیاری تعلیم کے ذریعے ہمارے مستقبل کے معماروں کو دور جدید میں مقابلے کیلئے تیار کریں اور اپنا ساری توانائیاں تعلیم وتربیت پر مرکوزکریں موجوہ حکومت معیار تعلیم کیلئے مختلف اقدامات اٹھارہی ہے جن میں اساتذہ کی تربیت تمام سکولوں کو ڈیجیٹلائز کرنے اور بائیو میٹرک سسٹم متعارف کر رہے ہیں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 میں ایک تقریب بعنوان “ٹیبلیٹ ڈسٹریبیوشن ” محکمہ تعلیم سکردو اور پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کے باہمی تعاون سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مربوط یہ تدریسی آلہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ زندگی میں ممد و معاون ثابت ہو گا۔
وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی نے اپنے خطاب میں محکمہ تعلیم اور پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کی کاوشوں کو سراہا، اور اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ اپنی ذمہ داریوں کو عبادت سمجھتے ہوئے بطریق احسن نبھائیں، اور پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کے تربیتی دورانیے کو غنیمت جانتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تدریسی مہارتیں سیکھنے کی کوشش کریں کیونکہ اساتذہ کی خدمات ہی ملک و قوم کی ترقی کا پیش خیمہ ہیں۔وزیر تعلیم گلگت بلتستان ابراہیم ثنائی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کے تربیت یافتہ ضلع سکردو کے تقریبا 50 اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ چونکہ محکمہ تعلیم کے اشتراک سے پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ بلتستان کے 241 سکولوں میں تدریس اردو پر گذشتہ ایک سال سے کام کر رہا ہے جہاں 394 بلتستان کے اردو پڑھانے والے اساتذہ جدید تدریسی تربیت سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اِن اساتذہ کی تدریسی کاوشوں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ انھیں ٹیبلیٹس فراہم کر رہا ہے۔
ٹیبلیٹ ڈسٹریبیوشن کی اس تقریب میں تقریبا 50 اساتذہ نے بدستِ وزیر تعلیم گلگت بلتستان جناب ابراہیم ثنائی ٹیبلیٹ وصول کیے تقریب سے ایکٹنگ ڈائریکٹر تعلیم بلتستان ریجن ذاکر حسین ، ٹینیکل کوآرڈینیٹر پاکستان ریڈینگ پراجیکٹ ابراہیم بیگ اور مس الماس ندیم نے خطاب کی۔