لاہور (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال اور ڈپٹی سپیکر شیر علی گورچانی سے پنجاب اسمبلی کے سپیکر چیمبر میں ملاقات ۔ گورنر گلگت بلتستان اور ممبر اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے خصوصی دعوت پر پنجاب اسمبلی کے سیشن میں بھی شرکت کی ۔سپیکر قانون ساز اسمبلی نے ایوان کی جانب سے ، قائد حزب اختلاف شفقت محمود نے اپوزیشن کی طرف سے اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے حکومتی بینچز کی طرف سے گورنر گلگت بلتستان کا رسمی استقبال کیا۔
گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ نے سپیکر پنجاب اسمبلی کی خصوصی دعوت پر پنجاب اسمبلی کے سیشن میں شرکت کی اور سپیکر چیمبر میں سپیکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر شیر علی گورچانی سے ملاقات کی اور گلگت بلتستان کے امور کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ گورنر گلگت بلتستان نے سپیکر ، ڈپٹی سپیکر اور ممبران اسمبلی کو گلگت بلتستان کے تفصیلی دورہ کرنے کی دعوت دی اور گورنر گلگت بلتستان کی دعوت پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ممبران اسمبلی کے ساتھ گلگت بلتستان کا دورہ کرونگا اور اراکین کے ہمراہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سیشن میں خصوصی شرکت کرینگے۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سپیکر اور اراکین پنجاب کا دورہ کرینگے تاکہ دونون علاقوں کے درمیان اچھے تعلقات برقرار رکھ سکیں۔