گلگت(ماوئنٹین پاس رپورٹ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن نے گلگت پریس کلب کے باہر لگائے جانے والے دیورار مہربان کے لیے اپنی چادر قربان کر دی اور گلگت کے صحافیوں کی جانب سے اس اقدام کی تعریف کی۔ گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دیامر میں ہم اپنے 80% مقاصد حاصل کرچکے ہیں.انھوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں سروے میں بہت بے ضابطاگیاں ہوئی ہیں.لہزا پورے ملک میں دوبارہ سروے کرائینگے.اور مستحقین کو امداد میں بھی اضفہ کررہے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں اور خصوصا پچوں اور پچیوں کو سکول میں رجسڑیشن کی تعداد میں 10 ہزار کا اضافہ ہوا ہیں.جو کہ خوش ائند ہیں.اور ہر بچے کو ماہانہ 250 روپے دینگے.انھوں نے کہا کہ ہم سروے کو شفاف بنانے کے لئے جی پی ار ایس سسٹم اور ہاٹ لائن کررہے ہیں.اور کسی کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا.ہم گلگت بلتستان میں مثبت تبدیلی لائینگے.اس موقع پر انھوں نے گلگت پریس کلب کے باہر پریس کلب کی جانب سے دیوار مہربانی کا بھی افتتاح کیا اور اس موقع پر انھوں نے اپنی چادر کو بھی دیوار مہربان کے لئے عطیہ کردیا.انھوں نے کہا کہ گھریلو خواتین کی ترقی کے لئے ای کامرس کا اجرا پورے پاکستان میں کررہے ہیں.جس سے پورے پاکستان میں ایک نیا تبدیلی ائے گی اور گھریلو دستکاری جو پوری دنیا میں مشہور ہیں ان لائن خرید سکے گے.اور اس پروگرام سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی.یاد رہے ماروی میمن ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچی تھی اور ضلع دیامر میں بی ائی ایس پی کے خصوصی پروگرام کے حوالے سے اعلی حکام نے ان کو تفصیلی بریفنگ بھی دی