گلگت(ماوئنین پاس رپورٹ) گلگت بلتستان میں گندم ملک کے دےگر صوبوں کی نسبت سستی ہونے کی وجہ سے علاقے میں گندم ہیروئن کی طرح سمگل ہو رہی ہے،علاقے کے لئے گندم کا کوٹہ کم نہیں ہے۔اس بات کا انکشاف چیف سیکرٹری گلگت بلتستان طاہر حسین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہاگلگت بلتستان کے سرکاری محکموں مےں تناسب سے زائدملازمین ہیں۔ نئی بھرتیاں نہیں ہونگی۔گلگت بلتستان میں ۲۰۰۵ سے ۶۱ بیلین کے ترقیاتی منصوبے تعمیر، جن میں سے۴۱ بیمار منصوبے ہیں۔
