گلگت (پ ر) گلگت بلتستان انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے آفیسران ادھر ادھر نوٹیفیکیشن جاری ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان انتظامیہ میں ہونے والے تبادلوں میں گریڈ18کے آفیسر ڈپٹی کمشنر شگر رحمن شاہ کو ڈپٹی کمشنر استور تعینات کردیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن پونیال اشکومن فہد ممتاز کو ڈپٹی کمشنر شگر تعینات کردیا گیا اسی طرح گریڈ17کے آفیسر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن گوپس یاسین کو اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن تعینات کردیا گیا ہے جبکہ گریڈ16کے ٹریژری آفیسر استور صفت خان کو اسسٹنٹ کمشنر گوپس یاسین تعینات کردیا گیا ہے محکمہ پولیس گلگت بلتستان میں ہونے والے تبادلوں میں ضلع استور کے ایس پی علی شیر جکھرانی کو ایس پی کرائم برانچ سی پی او اور ایس پی کرائم برانچ سی پی او محمد اسحاق کو ایس پی استور تعینات کردیا گیا ہے دوسری جانب گریڈ20کے آفیسر محمد اسحاق کو ڈائریکٹر جنرل چیئرمینز انسپکشن ٹیم تعینات کردیا گیا ہے محکمہ تعمیرات عامہ گلگت بلتستان میں ہونے والی تبادلوں کے مطابق گریڈ19کے سپرنٹنڈنگ انجینئر دیامر سرکل کو ترقی دے کر چیف انجینئر استور دیامر ڈویژن، ایگزیکٹیو انجینئر دیامر انجینئر فرمان علی کو ایس ای دیامر سرکل اور اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر بی اینڈ آر ڈویژن گلگت مبشر حسن کو ایگزیکٹیو انجینئر کے عہدے پر ترقی دے کر ایکسین دیامر تعینات کردیا گیا ہے۔