گلگت( پ ر) گلگت بلتستان کے صوبائی وزراء حاجی محمد اکبر تابان ،حاجی محمد ابراہیم ثنائی، ڈاکٹر محمد اقبال ،حاجی محمد وکیل،حاجی جانباز خان ،ثوبیہ مقدم اور رانا فرمان علی نے یوم پاکستان کے پر مسرت دن کی مناسبت سے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں۔قرارداد کی روشنی میں،ہم وطن عزیزکو ترقی یافتہ اور امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا چاہئیے۔صوبائی وزراء نے اپنے مشترکہ بیان میں مذید کہا ہے کہ عوام جمہوریت کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیں ریاست کی طاقت عوام کی امنگوں سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خداداد مملکت کو بڑی قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے۔23مارچ کوتحریک قیام پاکستان میں تاریخی اہمیت حاصل ہے۔ہمیں آج کے دن پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی منزل سے ہمکنارکرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انکا مذید کہنا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی مدبرانہ سیاسی سمجھ بوجھ اور ولولہ انگیز قیادت میں گلگت بلتستان ترقی کے راہ پر گامزن ہے اور حکومت کا عزم ہے کہ عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات ان کے گھروں میں دہلیز پر پہنچائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کی فلاح و بہبود ہے اور اس سلسلے میں تمام اراکین کابینہ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں شب و روز کام کررہے ہیں جن کی ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ حکومت وفاقی ہو یا صوبائی دن رات عوام کے تکالیف کا احساس رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے بیروزگاری غربت اور جہالت کا خاتمہ ہو۔گلگت بلتستان حکومت عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے اور یہ بات سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی ہے، اپنے سیاسی مقاصد کے لئے عوامی جذبات سے کھیلنے والے اپنے مقاصد میں بری طرح ناکام ہونگے ۔ن کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں جاری میگاپراجیکٹس کی تکمیل صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور تمام مصوبوں سے عوام کی تقدیر بدل جائے گی ۔ خطے میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری میگاپراجیکٹس گلگت بلتستان کی ترقی کا راز ہے ۔