اسلام آباد۔ گورنر گلگت بلتستا ن میر غضنفر علی خان نے یوم پاکستان کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور بر صغیر کے مسلمانوں کا سنہر ا دن ہے یہ دن ملک کے عوام کو اتفاق اور اتحاد سے رہنے کا درس دیتا ہے ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ وطن کی تعمیر و ترقی کے لیئے ہر فرد اپناکردار ادا کریں ا ور دوسروں قوموں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیئے جدید تعلیم و تربیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔
صدر پاکستان ممنون حسین کے خصوصی دعوت پر گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان یوم پاکستان پریڈ اور خصوصی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔گورنر گلگت بلتستان اسلام آباد میں یوم پاکستان کے موقع پر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے محمد یوسف حسین آبادی کو صدارتی ایوارڑ برائے حسنِ کارکردگی سے بھی نوازیں گے ۔