صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں پر امن ماحول کے قیام کیلئے گلگت بلتستان کے کلچر کو فروغ دے رہی ہے اس سلسلے میں گلگت بلتستان میں جشن نوروز کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے گلگت بلتستان کے عوام کی پسندیدہ رسم (ڈاڈا )کو دنیور کے عوام نے ایک روائتی اور اجتماعی انداز میں مناکر دنیور کے عوام نے علاقے میں امن و امان کو فروغ دینے کیلئے اہم کردار ادا کیا اور آج ہم سب اس رسم ڈاڈا کو منانے کیلئے ہم سب کو ایک جگہ جمع ہونے کیلئے موقع دیا جو کہ دنیور کے عوام مبارک باد کے مستحق ہیں دنیو ر کے عوام نے اتحاد و اتٖفاق کا عملی مظاہرہ کیلئے بنیادی کردار ادا کیا صوبائی حکومت اس اقدام کو سراہاتی ہے امن کیلئے ایسے پر امن رسم و رواج کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ سی پیک کیلئے دنیو ر شہر انتہائی اہمیت کا حامل ہے مستقبل میں دنیور تیزی سے ترقی کرے گا چونکہ اقتصادی راہداری منصوبہ دنیور سے گزرنا ہے اس کیلئے پرامن گلگت بلتستان ہم سب کی مفاد میں ہے پاکستان مسلم لیگ ن کیوفاقی حکومت گلگت بلتستان کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے انشاء اللہ گلگت بلتستان کے اہم مسائل حل ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں گلگت سے تعلق رکھنے والی دنیور کلچرل سوسائٹی کی طرف سے جشن عید نوروز کے موقع پہ ڈاڈا کی قدیم رسم ادا کرنے کی اجتماعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہو ں نے اس موقع پہ شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دنیور کے عوام کو مبارک باد دی ۔جشن عید نوروز کے تاریخی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوے الواعظ فداعلی ایثار نے کہا کہ عید نوروز اسلامی نقطہ نظر سے انتہائی اہمیت حامل ہے ایران کے قدیم حکمران جمشید نے عید نوروز کی بنیاد رکھی جو کہ مسلمانوں کے ایک اہم کارنامہ سرانجام دینے پہ ایران کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ جشن عید نوروز مسلمانوں کیلئے اہم دن ہے اور اس دن کے مناسبت سے گلگت بلتستان کے عوام سمیت فارس سے تعلق رکھنے والے مسلم ممالک میں شایان شان اور مذہبی عقیدت سے مناتے ہیں اور دنیور کے عوام نے اس دن کو منانے کیلئے اجتماعی تقریب سجاکر عوام کو مل بیٹھنے کیلئے ایک ماحول کو فراہم کیا جو کہ مبارک باد کے مستحق ہیں بعد ازاں اس رسم ڈاڈا کی تقریب میں صوبائی وزراء فرمان علی ،حاجی محمد وکیل ،خاتون وزیر ثوبیہ مقدم ،پارلیمانی سیکریٹریز برکت جمیل ،اقبال حسن ،معاون حاجی عابد بیگ،آئی جی پی ظفر اقبال ،ایم ڈی نیٹکو سعیداللہ یوسف زئی سمیت دیگر آفیسران نے بھی شریک تھے۔رسم ڈاڈا کے تقریب کیلئے زبر دست حفاظتی اقدامات کیے تھے.پولیس ایک بڑی نفری حفاظتی انتظامات کیلئے چوکس تھی۔اس سے قبل وزراء اورپارلیمانی سیکریٹریز کو روائیتی ٹوہیاں پہنائی گئیں .