گلگت(چیف رپورٹر)اقتصادی راہداری اور ائینی حیثیت کا تعین اہم مسائل ہیں۔عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان قتصادی راہداری میں گلگت بلتسان کو نظر انداز کرنے کی صورت میں گلگت بلتستان کے عوام کو سڑکوں پر لائینگے،عوامی ایکشن کمیٹی کے ہنگامی اجلاس جس کی صدارت مولانا سلطان رئیس نے کی جس میں کثیر تعداد میں ایگزیکتٹو باڈی کے اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ائندہ کے لائحہ عمل اور شیڈول کے اعلان کے لئے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔اراکین نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چارٹر اف ڈیمانڈ پیش کرچکے ہیں مگر ابھی تک عملدرامد نہیں ہوا ہیں حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے مراعات کے حصول میں لگی ہوئی ہیں۔نام نہاد صوبائی حکومت بنے ۸ ماہ کا عرصہ ہوچکا ہیں مگر ابھی تک گلگت بلتستسان کے ایک بھی مسئلہ حل نہیں ہوا ہیں۔اگر حکومت کا یہی روےہ رہا تو عوام کے عدالت میں جائینگے۔اس موقع پر انھوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ورنہ اب خاموش نہیں رہینگے۔اس موقع پر انھوں نے اغا عباس رضوی کو ال پارٹیز ایکشن کمیٹی کے چیرمین منتجب ہونے پر ان کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔اور عوامی ایکشن کمیٹی کو تمام اظلاع تک پھیلایا جائے گا۔