وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ سکردو روڈ ٹینڈر کے اشتہارات بھی آگئے اس حوالے سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ۔وزیراعظم گلگت بلتستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں ۔وفاقی حکومت نے اقتصادی راہداری کے معاملے پر گلگت بلتستان میں اقتصادی زون بنانے کا وعدہ کیا ہے جس میں بابوسر روڈ اور ٹنل بھی شامل ہے ۔اقتصادی راہداری کے بعد فائدہ گلگت بلتستان کو ہی ملے گا۔عوام موسمی پرندوں کے نظر نہ ہوجائے ۔کیونکہ گلگت بلتستان کا مستقبل روشن ہیں ۔بگروٹ میں عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ساڑھے نو کلومیٹر روڈ اے ڈی پی میں رکھا ہے ۔پی سی ون تیار ہورہا ہے بہت جلد کام روع ہونے کے ساتھ بگروٹ کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں عوام اعتماد کریں منفی پروپگینڈوں پر عمل نہ کریں ۔عوامی خدمت ہمارا فرض ہیں ہم ترقیاتی سکیمیں بھی سیاسی بنیادوں پر نہیں دیں گے بلکہ ڈویلپمنٹ کی سکمیں جہاں بھی عوام کی بنیادی ضرورت ہیں وہاں دیں گے تاکہ عوامی مسائل کم ہونے کے ساتھ ہی علاقہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکیں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم عوام کی خدمت کیلئے آئیں ہے اور علاقے میں ڈویلپمنٹ اور معاشی مضبوطی ہمارے پارٹی منشور میں شامل ہے جس کے مطابق عوامی خدمت کو اپنا شعار بناکر یہ ثابت کردیں گے کہ ہم عوامی نمائندے ہیں جہاں سے ووٹ ملا ہو یا نہ ملا ہو ہم برابری اور مشکلات کے بنیادوں پر سکیمیں دیں گے تاکہ عوامی مشکلات کم ہونے کے ساتھ علاقہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہو۔