سکردو روڈ کا ٹینڈر جلد ہوگا،نوازشریف

گلگت (پ ر)وزےرا عظم پاکستان و قائد عوام محمد نواز شرےف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمےر و ترقی اور عوام کی مےعار زندگی کو بہتربناےا جائےگا۔ وزےر اعظم پاکستان نے وزےراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفےظ الرحمن کو ٹےلی فون کر کے علاقے کے ترقےاتی منصوبوں کے حوالے سے برےفنگ لی اور گلگت بلتستان کے پی اےس ڈی پی کے منصوبوں کی لسٹ اور ان منصوبوں کی رفتار پر بات چےت کی وزےر اعظم پاکستا ن نے کہا کہ سکردو روڈ کا ٹےنڈر بہت جلد کےا جارہا ہے جس کے بعد اگر اضافی رقم کی ضرورت درکار ہوئی تو وہ بھی وفاقی حکومت فراہم کرےگی۔ وزےر اعظم نے کہا کہ انکے تمام اعلانات پر من وعن عمل درا ٓمد کو ےقےنی بناےا جائےگا اورگلگت بلتستان کے ترقےاتی بجٹ مےں اضافہ کےا جائےگا وزےر اعظم پاکستان نے دےوسائی راکا پوشی اور استور راما کے مقا م پر چےئر لفٹ کی تنصےب کےلئے فزبےلٹی رپورٹ تےار کرنے کی ہداےت کی اور کہا کہ گلگت مےں کےنسر اور امراض قلب کے ہسپتال کی تعمےر کو عملی جامہ پہناےا جائےگا ۔ وزےر اعظم پاکستان نے گلگت بلتستان مےں ہائےڈرل پاور پراجےکٹس کے تعمےراتی کام کی ر فتار کو تےز کرنے اور درکار وسائل کی فراہمی کا ےقےن دلاےا اس موقع پر وزےراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفےظ الرحمن نے اپنے حالےہ دورہ جرمنی کی تفصےلات اور نتائج کے بارے مےں وزےراعظم پاکستان کو آگاہ کےا جس پر وزےر اعظم پاکستان نے وزےراعلیٰ کی حوصلہ افزائی کی وزےراعظم پاکستان نے گلگت بلتستان کے امن وامان کے صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزےراعلیٰ گلگت بلتستان اور انکی ٹےم کی کاوشوں کو سراہا وزےرا عظم پاکستان نے موسم سرما مےں نانگاپربت سر کرنے پر علی سدپارہ اور اٹلی کی ٹےم کو مبارکباد دےتے ہوئے کہا کہ پوری دنےا مےں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے وزےراعظم پاکستان نے گلگت بلتستان مےں پاکستان مسلم لےگ (ن) کے بانی شہےد سےف الرحمن کو گلگت بلتستان کی تعمےر وترقی اور امن وامان کےلئے کوششوںپر خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ انکی دلی خواہش تھی کہ وہ شہےد سےف الرحمن کی برسی مےں شرکت کرےں لےکن اہم غےر ملکی دورے کی وجہ سے شرکت ممکن نہےں۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.