وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ صوبے سے مکمل لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت پاور پراجیکٹس کی تعمیر کیلئے وسائل فراہم کررہی ہے شغرتھنگ26میگا واٹ پاور پراجیکٹ،30میگا واٹ غوڑی تھک پاور پراجیکٹ،14میگاواٹ نلتر،16میگاواٹ نلتر،20میگاواٹ ہینزل،34.3میگاواٹ ہرپوپاور پراجیکٹ فیڈریل پی ایس ڈی پی کے منصوبے ہیں وفاقی حکومت ان پاور پراجیکٹس کی تعمیر کیلئے اقدامات کررہی ہے ان منصوبوں کی تعمیر سے گلگت بلتستان سے مکمل لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور ترقی کے نئے باب کا آغاز ہوگا کارڈیک ہسپتال کی تعمیر کو جلد از جلد عملی جامع پہنایا جائیگا وزیر اعظم پاکستان کی روشنی میں عطاء آباد جھیل کے مقام پر سیاحوں کیلئے ریزورٹس بنانے کیلئے منصوبہ تیار کیا جارہا ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پہلی مرتبہ گلگت بلتستان میں موجود میں معدنیات کی جامع اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سروے کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر کو صوبائی حکومت کی جانب سے فیڈرل پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان و قائد عوام محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر راکا پوشی، استور ،راما اور دیوسائی کے سیاحتی مقامات میں چےئرلفٹ کی تنصیب کیلئے کاغذی کاروائی جلد مکمل کی جائیگی اور دیامر ،ہنزہ اور غذر میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کیمپسز کے قیام عمل میں لایاجائیگا بلتستان یونیورسٹی کی منظوری وفاقی حکومت نے دی ہے بہت جلد اس منصوبے پر کام کا آغاز کیا جارہا ہے۔65کروڈ کی خطیر رقم سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کیلئے درکار مشینری خرید ی جارہی ہے وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں گلگت تا چترال ایکسپریس وے کی تعمیر کو عملی جامع پہنانے کیلئے صوبائی حکومت نے گلگت تا گاہکوچ شاہراہ پر کام کا آغاز کیا ہے۔ گلگت بلتستان میں امن وامان کی صورتحال کو مذید بہتر بنانے اور اسلحے کی سمگلنگ کو روکنے کیلئے وفاقی حکومت سے جدید گاڑیوں کے سکینرز فراہم کرنے کی سفارش کی ہے۔