کراچی (پ ر) گلگت بلتستان یونائیٹڈ اسٹوڈنس کے زیر اہتمام کراچی میں طلبہ کے لیے گزشتہ روز بیرونی اسکالرشب کے حوالے سے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کراچی میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طلبہ نے شرکت کی۔ پروگرام دو حصوں پر مشتمل تھا۔ پہلے حصے گلگت سے تعلق رکھنے والے جامعہ کراچی کے نوجوان پی ایچ ڈی اسکالر شبیر حسین نے بیرون ملک وظائف کے حصول کا طریقہ کار بتایا۔ دوسرے حصے میں جی بی یو ایس کے نئے منتخب صدر کا اعلان کیا گیا۔ ڈاکٹر شبیر نے اپنی پریزنٹیشن میں مختلف ممالک کی جانب دیے جانے والے وظائف کی تفصیلات بتادی اور ساتھ ہی ساتھ ان کے حصول کے طریقہ کار سے بھی شرکاءکو آگاہ کر دیا۔ جسے نوجوان طلبہ نے نہایت دلچسپی سے سنا۔ پروگرام کے دوسرے حصے میں نو منتخب صدر خالد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جی بی یو ایس کے کوارڈینیٹر ذوالقرنین حیدر بہلول نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ سی اے کے طالب علم صدا عباس، احمد علی اور تقی محمد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کے آخر میں جی بی یو ایس کے چئیرمین معظم علی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے میزبانی کے فرائض علی احمد جان نے انجام دیے