اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو جب سے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں اپنے انفرادیت کے حامل کاموں کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنتے آ رہے ہیں۔ پہلی بار وہ اس وقت عالمی میڈیا پر نمودار ہوئے جب انہوں نے وزیراعظم بننے کے بعد کرتا شلوار پہن کر مسجد کا دورہ کیا اور وہاں مسلمانوں کے درمیان بیٹھ کر کھانا بھی کھایا، پھر سکھ شہریوں سے ملنے بھی گئے اور ان میں گھل مل گئے۔اب ایک بار پھر وہ خبروں میں ہیں مگر اس بار طنز کرنے والے ایک صحافی کی بولتی بند کرنے کے باعث۔ویب سائٹ ٹائم ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق جسٹن ٹروڈو گزشتہ روزکینیڈین صوبے اونٹاریو کے شہر واٹرلو میں پیری میٹر انسٹیٹیوٹ فار تھیوریٹیکل فزکس کے دورے پر گئے۔ وہاں ایک صحافی نے ان سے سوال کرتے ہوئے طنزیہ طور پر کہا، ”میں آپ سے یہ نہیں پوچھوں گا کہ کوانٹم کمپیوٹنگ کیا ہوتی ہے“