کراچی (احمد علی )کراچی، حراموش اسٹوڈنس آرگنائزیشن کاقیام عمل میں لایا گیا۔جس کے تحت انجینئر ذیشان حیدر کو صدر منتخب کیا گیا،حراموش کے طلبا نے کشیر تعداد میں اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں سینئرز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں محمد یونس، ایڈوکیٹ شفع احمد، برکت علی،ایڈوکیٹ ضیا الدین،اور ایڈوکیٹ محمد تقی شامل تھے۔ جنہوں نے باہمی مشاورت سے انجینئر ذیشان حیدر کو صدرمنتخب کیا۔ اس موقع پر صدر نے تمام طلبا کا شکریہ ادا کیا اور طلبا کو درپیش مسائل کو حل کروانے کی یقین دہانی کروادی۔