پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ نے پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن بین الاقوامی چوروں کی لسٹ میں شامل ہوگئی ہے پیپلز پارٹی بین الاقوامی چوروں میں شامل نہیں اندرونی چور ہوسکتی ہے لیکن یہ بات عیاں ہوچکی ہے کہ بیوروکریٹس کے کرپشن کے باعث پیپلز پارٹی بدنام ہوگئی ۔آج کرپٹ آفیسران نیب کے نرغے میں ہیں اگر وزراء چور ہوتے تو آج وہ بھی نیب میں ہوتے الزامات کو ہم مسترد کرتے ہیں اگر عوامی مسائل حل نہیں ہوئے تو شدید احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے کیونکہ لیگی حکومت ایک سال کے اندر ہی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی اب خاموش رہنا بے وقوفی ہے۔