عوامی ورکرز پارٹی نے سینکڑوں موٹر بائیکس اور گاڈیوں پر مشتمل ریلی نکال کر ضلع ہنزہ میں سیاسی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کیا ،ریلی صبح گلگت سے روانہ ہو گئی ،ناصر آباد میں بڑی تعداد میں سپورٹرز نے استقبال کیا، گاڈیوں کا بڑا قافلہ علی آباد ،التت ،کریم آباد سے ہوتا ہوا گوجال پہنچ گیا، جگہ جگہ عوام نے عوامی ورکرز پارٹی کی ریلی میں شرکت کر کے بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا ،ریلی میں نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت نے باباجان کی عوامی مقبولیت کو مخالفین کے سامنے پیش کیا ۔ عوامی ورکرز پارٹی کی ریلی جب کریم آبا دربار ہوٹل کے سامنے سے باباجان کے حق میں پرجوش نعروں سے گونجتاہوا گزر رہی تھی اسی دوران رانی عتیقہ نے عوامی ورکرز پارٹی کے کارکنوں کی طرف مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلاکر استقبال کیا ۔بابا جان کی ریلی نے ضلع ہنزہ کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے ،باباجان کو کمزور امیدوار سمجھنے والے تمام امیدوار شاندار ریلی کو دیکھ کر پریشانی میں مبتلا ہو گئے ۔ناصر آباد سے گوجال تک ایک ہی دن لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک درجن سے زیادہ کمپین کیلئے دفاتر کھول دئیے ۔خواتین گھروں کے چھتوں پے چھٹ کے بابا جان کی کامیابی کیلئے ہاتھ اُٹھا کے دعائیں مانگتے ہوئے دیکھائی دئیے ۔اس بار ضمنی الیکشن میں اسیر رہنماء بابا جان کے کارکنان اور عوام پہلے سے زیادہ پرجوش دیکھائی دئیے عوام ہنزہ گوجال اس با ر باباجان کو کامیابی دلانے کیلئے پر عزم نظر آئے ۔