ہنزہ (اکرام نجمی) دواکو میڈیا سروسز نے قراقرم ایریا ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے دی گریٹ ڈیبیٹ ہنزہ کا انعقاد کیا جس کا عنوان ہم آپ کو ووٹ کیوں دیں تھا اس ڈیبیٹ میں جی بی ایل اے حلقہ ۶ کے تمام الیکشن امیدواروں کو مدعو کیا گیا تھا جن میں سے شاہ سلیم خان ،وزیر بیگ اور عزید احمد ذاتی مصروفیات کے باعث پروگرام میں شریک نہ ہوسکے جبکہ آزاد امیدوار عبیداللہ،نیک نام کریم ،دینار خان ،سلمان عارف ،امین شیر ،راجا شہباز کے علاوہ عوامی ورکرز پارٹی کے امیدوار بابا جان کی نمائندگی انجینئر امان اللہ نے کی اور اس پروگرام کے میزبانی سلطان احمد اور عزیز علی داد نے کی ۔
ڈیبیٹ میں شریک ضمنی انتخابات کے امیدواروں نے اپنے اپنے انتخابی منشور کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے بارے میں اپنے وژن اور علاقے کے مسائل پر اپنے موقف سے حلقے کے عوام کو آگاہ کیا ۔
پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قراقرم ایریا ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے چیرمین امجد ایوب نے کہا کہ جیسا کہ آپ کو بخوبی علم ہے ہنزہ میں اس وقت ضمنی انتخابات کی مہم پورے زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کے حمایت یافتہ اور آزا د اُمیدواروں کی خواہش ہے کہ ہنزہ کی نشست سے منتخب ہو کر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں علاقے کی نمائندگی کریں۔ دواکو میڈیا سروسز اور قراقرم ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (KADO) کی کوشش ہے کہ ہنزہ میں انتخابی مہم ایک جمہوری و مہذب انداز میں چلائی جائے تاکہ یہ گلگت بلتستان کے دیگرعلاقوں کے لئے ایک مثالی نمونہ بن سکے۔ اس سلسلے میں دواکو میڈیا سروسز انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو یکسان پلیٹ فارم مہیا کرنے کا اہتمام کیا ہے تاکہ ہنزہ کی عوام اپنے راہنماوٗں کی آراء سُن سکے۔
پروگراموں انعقاد ہونے لگا ہے ۔