گلگت بلتستان میں سب سے ذیادہ انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے اب تک انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے کوئی کردارادا نہیں کیا

عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا سلطا ن رئیس نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سب سے ذیادہ انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے اب تک انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے کو ئی بھی ایسا کر دار ادا نہیں کیا ہے جس سے جی بی کے عوام کو سہولیات مہیا ہو سکیں ۔ وفاق کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام پہ ٹیکس کا بم گرا نے سے گریز کر ے اس قسم کے گیر قانونی اقدا مات سے گلگت بلتستان کے عوام کو ایک نیا ظلم سے گذار کر عا دی کرانے کی ناکام کو شش ہے اگر یہ سلسلہ بند نہ ہو ا تو عوامی ایکشن کمیٹی بھی حکومتی مظالم کے خلاف سیسہ پلا ئی دیوار ثابت ہو گی ۔ گندم کٹو تی سمیت دیگر تمام ظالم احکامات کو واپس لیا جا ئے اب کی بار عوام ہی اپنے حقوق کا ادراک کریں اور اپنے ساتھ ہو نے والے مظالم کے خلاف میدان میں آئیں اور اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لیئے جدوجہد کریں اور دنیا کے دیگر قوموں کی برابری کے لیئے کام کریں۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.