گلگت (ماونٹین پاس رپورٹ) آرگنائزیشن فار ایجوکیشن چینج اورروزنامہ ماونٹین پاس کے زیر اہتمام اورسنٹرل ایشیا انسٹیوٹ کے تعاون سے اوشکھنداس بوائز ہائی سکول میں ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔جہاں پر مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے روزنامہ ماونٹین پاس کے چیف ایڈیٹر ثمر عباس قذافی نے کہا کہ معاشرے میں تعلیم کو عام کرنے اورعوام کو شعور و آگاہی دینے میں میڈیا کا اہم کردارہے۔میڈیا کا اثر بھی سب سے زیادہ بچوں اور خواتین پر ہوتا ہے۔طلبا و طالبات کو میڈیا کے شعبے میں آنے کی ضرورت ہے۔ طلبا و طالبات کو اپنی تمام توجہ تعلیم پر مرکوز رکھنی چاہیے۔ انسان جس شعبے میں بھی محنت اور دلچسپی سے کام کرے وہ کامیاب ہو سکتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بوائز ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر جعفر نے کہا کہ طلبا کے پاس آج کے دور میں معلومات کا ہونا ضروری ہے۔آج کا دور مقابلے اور محنت کا دور ہے۔ تقرےب سے کطاب کرتے ہوئے آرگنائزیشن فار ایجوکیشن چینج کے ممبران جو ملک کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں نے مختلف شعبوں جن میں میڈیکل کالجوں اور یونیورسٹیوں، انجینرنگ کالجز و یونیورسٹیوں ،این سی اے، کامسیٹ، یو ای ٹی، قائداعظم یونیورسٹی، میں داخلوں اور سکالرشپس کے بارے میں معلومات فراہم کئے۔ آرگنائزیشن فار ایجوکیشن چینج کی جانب سے اس شان دار پروگرام کے انعقاد پر طلبا و طالبات نے خصوصی شکریہ ادا کیا۔