گلگت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
گلگت پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جگلوٹ سے جدید اآتشی اسلحہ، سینکڑوں گولیاں اور پولیس یونفارم برآمد کیا۔ اتوار کے روز ایس ایس پی گلگت رانا منصور الحق نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ خفیہ اطلاع پر پولیس نے رینجرز کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا۔ جس میں دو افراد کو گرفتار جبکہ ایک آدمی فرار ہو نے میں کامیاب ہوا جس کو بھی بہت جلد گرفتار کیا جائے گا ایس ایس پی نے کہا پکڑا گیا اسلحہ فرقہ واریت میں استعمال ہونا تھا۔ جو کہ بروقت پکڑ کر علاقے کو بڑے تباہی سے بچا لیا۔