دنیورتا جلال آباد تک روڈ کو میٹل کیا جا رہا ہے ،ڈاکٹر اقبال

گلگت (ماونٹین پاس رپورٹ )بگروٹ روڈ میرے دور میں مکمل ھو گا اور بنے گا اوشکھنداس یوتھ اینڈ سپورٹس کمیٹی کی جانب سے رکھے جانے والے فٹبال ٹونارمنٹ کے فائنل میچ میں وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال کا خطاب،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے لئے اوشکھنداس اور دنیور برابر ہیں۔ کیونکہ دونوں علاقے کے عوام پر امن اور یوتھ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دینگے۔علاقے میں ترقی کے لئے مثبت سوچ ضروری ہے، ہمیں اپنے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔موجودہ حکومت سپورٹس کو فروغ دے رہی ہے۔میرے حلقے میں روڈ کی حالت کا مجھے احساس ہے عوام کی دکھ درد کو سمجھتا ہوں۔ دنیورتا جلال آباد تک روڈ کو میٹل کیا جا رہا ہے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.