گلگت بلتستان میں دو فیصد کشمیریوں نےحکمرانی کا تاج اپنے سر سجایا یے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

اسلام آباد(ابرار حسین استوری) دو فیصد کشمیری 98 فیصد گلگت بلتستان والوں پر حکمرانی کر رہے ہیں وزیر اعلی صاحب کا اسلام آباد میں حریت رہنماؤں سے ملاقات میں کہا.  وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمان کا اسلام آباد میں آل پاکستان حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہیہاں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں۔کیونکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ جو پوری دنیا کے لیے لمحہ فکر یہ ہے. نہتے کشمیری بڑی خندہ پیشانی سے بھارتی مظالم کا مقابلہ کررہے ہیں.۔کشمیریوں کی تحریک آزادی تاریخ کی طویل ترین تحریک ہے۔کشمیر کے معاملے پر گلگت بلتستان کی جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور مالی سپورٹ جاری رکھیں گے.کشمیری بہادر قوم ہے اتنا بڑا حوصلہ اور بہادری کی مثال کہیں نہیں ملتی. کشمیریوں پر جو الزامات بھارت لگاتا رہا ہے وہ ثابت نہیں کرسکا کہ اس تحریک میں باہر کے لوگ شریک ہیں۔گلگت بلتستان اور بالخصوص میرا کشمیر کے ساتھ قلبی اور جذباتی لگاو ہے. گلگت بلتستان کے لوگوں نے اپنے حقوق سلب ہونے کے باوجود کشمیریوں کا ہمیشہ سے ساتھ دیا ہے۔گلگت بلتستان میں میرے مخالفین مجھ پر الزام لگاتے ہیں کہ میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے کوشش نہیں کرتا۔مگر ایسا نہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے سے مسلہ کشمیر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے دل و جان سے سپورٹ کرینگے۔وزیر اعلی گلگت بلتستان کا مذید کہنا تھا کہ کشمیریوں کی سیاسی بصارت کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں مجھ سمیت تین وزیر اعلی بنے جو کشمیری قوم سے تعلق رکھتے ہیں۔سابق وزیر اعلی مہدی شاہ، نگراں وزیر اعلٰی شاجہان میر بھی کشمیری ہیں۔گلگت بلتستان میں دو فیصد کشمیری ہجرت کر کے آئے ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان میں حکمرانی کا تاج اپنے سر سجایا ہوا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کشمیر کے بغیر پاکستان کو نامکمل سمجھتی ہے۔اب آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان دوریاں ختم ہوگئیں ہیں۔ پاکستان کی سالمیت کے لئے لڑنا پڑا تو گلگت بلتستان کی عوام سب سے پہلے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.