چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خدا آمان اورمنیجر GWMCذوہیب ایوب نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ چیئرمین لوکل کونسل بورد آصف اللہ خان اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ افتخار علی کی کوششوں سے گلگت شہر تیزی سے دیگر صوبو ں کیلئے رول ماڈل بن رہا ہے اور صوبائی ہیڈ کوآر ٹرکو ماحول دوست شہر بناے میں دونوں آفیسران کی کوششیں قابل ستائیش ہے ان کے کوششوں سے گلگت شہر میں مربوط صفائی کا نظام بنانے میں مدد ملی ہے گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کامیابی ان دونوں آفیسران کے کاوشوں کا نتیجہ ہے انشاء اللہ ان دونوں آفیسران کے کوششوں سے گلگت شہر ملک کے دیگر صوبوں کیلئے صفائی اور خوبصورتی کے حوالے سے ایک مثال بنے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا اس موقع پہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریش خدا آمان نے کہا کہ گلگت شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے اور صاف ستھرا گلگت شہر ہمارا موٹو ہے نوجوانوں میں صفائی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن عملی اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں منیجر جی ڈبلیو ایم سی ذوہیب ایوب اور انکی پوری ٹیم بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں۔گھر گھر صفائی کے حوالے سے شعور اور محلے گلیوں اور گلگت شہر کے دکانداروں کو صفائی برقرار رکھنے کیلئے آگاہی دینے میں انکا کردار قابل تعریف ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔منیجر ولگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی زوہیب ایوب نے کہا کہ گلگت شہر کو صاف ستھراء ماحول دینے کیلئے کمپنی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور کمپنی کے سٹاف دن رات عوام کی خدمت میں چوکس ہے ہم نے کوشش کی ہے کہ گھر گھر محلوں اور بازاروں میں صفائی کے بعد جمع ہونے والے منوں ٹن کچرے کو مناسب انداز میں تلف کرنے کیلئے سنیٹری مشینری کے زریعے مین ڈمپ سائٹ منتقل کریں عوام کے بھرپور تعاون سے یہ کام کامیابی سے جاری ہے عوام کی طرف سے زبردست تعاون حاصل ہے۔ہمارے پڑھے لکھے نو جوان سٹاف گلگت شہر کے صفائی کو برقرار رکھنے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے عوام الناس کے نام ایک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آیئے ملکر اس شہر کو آلودگی ،گندگی کچرے اور مضر صحت اثرات سے پاک رکھیں تاکہ ہمارے معاشرے پہ مثبت اثرات مرتب ہو سکیں اور عوام صحت مند ماحول میں اپنی زندگی بسر کریں ۔