گلگت بلتستان کو جلد صوبے کا درجہ دیا جائے گا ۔ ماروی میمن
in گلگت بلتستان15/01/2017Comments Off on گلگت بلتستان کو جلد صوبے کا درجہ دیا جائے گا ۔ ماروی میمن2,074 Views
پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و چیرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے دورہ گانچھے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کو جلد صوبے کا درجہ دیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں بنائے گئے کمیٹی نے بہت سے اقدامات کئے ہیں اورگلگت بلتستان کے عوام کو بڑی خوشخبری ملنے والی ہے اور یہ خوشخبری بڑی ہے تو بڑئے شخصیات یعنی وزیر اعظم اس کا اعلان کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دوبارہ سروے کیا جائے گا تاکہ بہتر اور شفاف انداز میں حقیقی مستحقین تک ان کا حق ملے ۔ سروے نجی ادارے کے ذریعے کرائیں گے اور اس ادارے پر نظر رکھنے کے لئے ایک اور ادارے کو بھی مانٹیرنگ کی ذمہ داری دیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان بھی سروے کی نگرانی کریں گے تاکہ مستحقین کے انتخاب میں کوئی کسر نہ رہے ۔
انھوں نے کہا کہ سروے میں اس بات کا خاص خیال رکھیں گے کہ ہر گھر کے دروازے تک سروے ٹیم پہنچے اور کوئی گھر رہ نہ جائیں۔ اس میں سبھی کی ذمہ داری ہے کہ سروے ٹیم کے ساتھ تعاون کریں ۔ ایک سوال کے جواب میں ماروی میمن نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ کے مستحقین کو کارڑ مافیا سے چھٹکارہ دیں گے، اس حوالے سے بھی کام جاری ہے۔ نئے نظام بائیومیڑک سسٹم ہوگا اور کارڑ ختم کریں گے۔ ماروی میمن نے کہا کہ گلگت بلتستان میرا دوسرا گھر ہے اور میں یہاں کئی بار آ چکی ہوں۔ سردیوں میں بار بار آتی ہوں کیونکہ سردیوں میں یہاں مسائل زیادہ ہوتی ہے خصوصا خواتین کو سردیوں میں بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتی ہے اور میری سردیوں میں آنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ میں ان مسائل کو اپنے آنکھوں سے دیکھوں اور ان مسائل کو کم کر نے کے لئے اپنا کردار ادا کر سکوں ۔