گلگت بلتستان میں سرکاری ملازمتوں پر بھرتیوں کے لئے عمر کی حد 32 سال سے بڑھا کر 35 سال کر دی گئی ۔ گورنر گلگت بلتستان نے عمر کی حد بڑھانے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں ۔ پیر کے روز گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے سرکاری ملازمتوں کے لئے عمر کی حد بڑھانے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں جو کہ وزیر اعلی کی جانب سے ارسال کی گئی تھی ۔ عمر کی حد بڑھانے کی سمری پر دستخط ہونے کے بعد نیا قانون نافذالعمل ہوگیا ہے۔ جس سے گلگت بلتستان کے ہزاروں افراد کو فائدہ پہنچے گا ۔ عمر کی حد بڑھانے کی سمری پر دستخط ہونے پر عوامی و سماجیحلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خوشی کااظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے گلگت بلتستان کے ہزاروں بے روزگار افراد میں امید کی نئی لہر پیدا ہو گئی ہے ۔ اور پینتیس سال عمر تک افراد سرکاری ملازمتوں کے لئے ٹیسٹ میں شامل ہو سکیں گے