حراموش داسوروڈ(قاتل) روڈ نے ایک اور معصوم جوان کو نگل لیا۔

گلگت(ماونٹین پاس رپورٹ)حراموش داسو روڑ موت کا کنواں بن گیا۔قاتل روڑ نے داسو کے ایک نوجوان ظہیرعباس کی معصوم جان کو نگل لیا۔گزشتہ چند سالوں کے دوران داسو روڑ میں درجنوں ٹریفک کے حادثے رونما ہوئے ہیں ان حادثوں میں اب تک درجنوں علاقے کے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ جو کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت، انتظامیہ، محکمہ تعمیرات اور حلقہ تین گلگت کے منتخب عوامی نمائندوں کے لئے سوالیہ نشان ہے اور ان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت، انتظامیہ، محکمہ تعمیرات اور حلقہ تین گلگت کے منتخب عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی اور نااہلی کے باعث داسو روڑ(قاتل روڑ) کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے باعث آئے روز مختلف سانحات رونما ہوتے ہیں۔حراموش اپر ایریا کے عوام میں اس حوالے سے سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔جس کو ختم کرنے کیلئے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت، انتظامیہ، محکمہ تعمیرات اور حلقہ تین گلگت کے منتخب عوامی نمائندوں کو جنگی بنیادوں پر داسو روڑ کی توسیع اور بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔علاقے کے عوام نے سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت  بلتستان کے چیف جسٹس سے اپیل کیا ہے کہ داسو روڑ میں معصوم جانوں کی ضیاع پر سوموٹو ایکشن لیکر ذمہ دار افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.