اسے کہتے ہیں لاکھوں میں ایک: پاکستانی استانی کا شاندار کارنامہ ، پوری دنیا نے انگلیاں منہ میں دبا لیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گلوبل ٹیچر ایوارڈ کیلئے دنیا کے 179 ممالک کے 200 ہزار اساتذہ میں سے شارٹ لسٹ 10باصلاحیت ٹیچرز میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی سلیمہ بیگم سرفہرست ہیں۔
عالمی ٹیچر ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ 10امیدواروں میں سے کسی ایک کو 20177ء کا یہ ایوارڈ دیا جائیگا جبکہ دیگر خواتین کا تعلق جمیکا، سپین، برطانیہ، جرمنی، کینیڈا، برازیل، آسٹریلیا، کینیا اور چین سے ہے۔ پاکستان سے واحد شارٹ لسٹ ٹیچر سلیمہ بیگم کا تعلق گلگت کے مضافاتی گائوں اوشکھنداس سے ہیں اور وہ اس وقت بطور انسٹرکٹر ایلمینٹری کالج برائے خواتین گلگت میں پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔عالمی گلوبل ایوارڈ کیلئے ٹاپ 10امیدواروں میں شامل سلیمہ بیگم کی شارٹ لسٹنگ پیشہ وارانہ فرائض میں شواہد کی بنیاد پر کارکردگی سامنے آنے کے بعد کی گئی ہے۔گلوبل ٹیچر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل امیدواروں میں سے سال 2017ء کا ایوارڈ جس کے سر بھی سجے گا اسکو ایوارڈ کیساتھ ایک ملین امریکی ڈالر کیش انعام بھی ملے گا۔سلیمہ بیگم 1992ء سے محکمہ تعلیم گلگت میں بحیثیت مدرس پیشہ وارانہ زمہ داریاں سرانجام دینے کیساتھ آجکل ٹیچر ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی کررہی ہیں اس سے قبل انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن میں ایم ایس لندن سے کیا ہے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.