انتظامیہ نے کھیلوں کے فروغ ، پائیدار قیام امن کیلئے بھر پو اقدامات کئے ہے، حسنین اکبر

ضلعی انتظامیہ نے کھیلوں کے فروغ کیساتھ پائیدار قیام امن کیلئے بھر پو اقدامات کئے ہیں ۔ نوجوان نسل کھیلوں کے ذریعے بھائی چارگی ماحول کو فروغ دیکر مستقل امن کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں ، کیونکہ بھائیوں سے بھی زیادہ اور مضبوط رشتہ سپورٹس برادری کا ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سپورٹس گلگت حسنین اکبر نے جشن بہاراں ہاکی ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے سٹی پارک میں فٹ بال ، ہاکی اور کرکٹ گراؤنڈ کی تعمیر کیلئے آٹھ لاکھ روپے کا فنڈز مختص کر دیا ہے ۔ آئندہ چند روز میں تینوں گراؤنڈز کے مکمل لیولنگ کیکلئے شفاف طریقے سے ٹینڈر کرائے جائیں گے ۔ کھلاڑی مایوس نہ ہوں وہ صرف محنت سے کھیلیں اور کھیلوں کے فروغ کیساتھ پر امن ماحول کے فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں ۔ انتظامیہ وقتاً فوقتاً سٹی پارک کو آباد کریگی کیونکہ کھلاڑی کسی بھی ملک یا قوم کے لئے امن کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں ، کامیاب اور شاندار جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.