صو با ئی وزیر تعلیم محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پرئمری تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔جب تک پرائمری تعلیم بہتر نہیں ہو گی کوالٹی ایجوکیشن ایک خواب ہے۔پرائمری اساتذہ کو جدید تدریسی تربیت فراہم کریں گے۔جس کیلئے مختلف ملکی و غیر ملکی ادارے تعاون کریں گے۔سیپ اساتذہ کی مستقلی کے لئے کوششیں جاری ہیں اور صوبائی حکومت ان کو جلد ہی خوشخبری دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ موضع سلینگ ،کورو،ہریکون،کونیس اور کھرکوہ گربونگ میں گرلز ہائی سکول کی تعمیر کے لئے خطیر رقم مختص کی ہے۔
ان کی مجموعی لاگت35ملین روپے ہے۔اس کے علاوہ ڈغونی اور تھلے کیلئے ٹرانسفرمرپول اور کیبل کے لئے 7ملین روپے مختص کی جاچکی ہے۔محلہ ژھوق اوریونیوا کے لئے ایک گرلز پرائمری سکول کی تعمیر کے لئے 6ملین روپے مختص کیئے گئے ہیں۔تھلے دلتر میں پل کی تعمیر کے لئے بھی فنڈرکھے گئے ہیں۔میری خواہش ہے کہ حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں ۔میں علاقے کے عمائدین کا شکرگزار ہوں جنہوں نے اپنے علاقے کے اہم مسائل سے مجھے آگاہ کیا۔مجھے علاقے کے عمائدین سے امید ہے کہ وہ میرے ساتھ ملکر علاقے کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے۔