اسسٹنٹ کمشنر /چیئرمیں پرائس کنٹرول کمیٹی نوید احمد نے کہا کہ رمضان پیکج پر ہر حال میں عملدرآمد کیا جائے گا وفاقی حکومت کی طرف سے رعائتی رمضان پیکج پر عملدرآمد کیلئے یوٹیلٹی سٹور عملدرآمد یقینی بنائے گی اس سلسلے میں یوٹیلٹی سٹوروں پر جیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم رکھا جائے گا۔شہر میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے سخت مانیٹرنگ نظام کیوجہ سے مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں اور عوام براہ راست مستفید ہورہے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے ہمیشہ کی بنیادوں پر ریٹ لسٹ کا معائینہ کرکے پرائس کنٹرول کمیٹی نے اپنا رٹ کو قائم کر رکھا ہے جسکا کریڈٹ بازار کمیٹی، نمبرادورں سمیت عمائدین شہر کو جاتا ہے عوام کا اعتماد ہی مقامی انتظامیہ کی کامیابی ہے عوام کو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضا ن المبارک کے حوالے سے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سیکریٹری پرائس کنٹرول کمیٹی سیف الملوک نے اشیاء خوردہ نوش کے تازہ ترین نرخوں کے سلسلے میں تفصیلی رپورٹ بھی سنایا اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا بھی زکر کیا انہوں نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس میں تازہ ترین سروے کے مطابق 12اقسام کے اشیاء خوردہ نوش کے قیمتوں میں 05سے لیکر 10روپے تک کے فی کلو کمی ہوئی ہے جس میں کرنلبسمتی چاول ،چاول بسمتٰ سلکی چاول سلکی فائن دالیں اور بیسن و سوڈا بھی شامل ہے ،04 اقسام کے اشیاء خوردہ نوش کے قیمتوں میں تقریباٌ 05روپے سے لیکر 10روپے تک فی کلو اضافہ دودھ پوڈر ،کوہ نور بناسپتی،کاٹن اور گھی شامل ہے اور 04اقسام کے کھجوروں کو نئی ریٹ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے اور فی کلو کم سے کم 160سے اور زیادہ سے زیادہ 220اعلیٰ کوآلٹی مقرر کر دی گئی ہے اسی طرح 37 اقسام کے اشیاء خوردہ نوش کے قیمتوں میں فلحال کوئی اتار چڑ ھاو نہیں دیکھا گیا ہے
اور04 اقسام کے تھوک و پرچون ریٹ کو نئی ریٹ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے چینی اور انڈوں کو اوپن رکھا گیا ہے چونکہ مارکیٹ میں ان دونوں کی قیمتیں مستحکم نہیں ہونے کیوجہ سے انکو اوپن رکھنے کی تجویز دی گئیں ہے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں سبزی اور پھلوں کے مختلف اقسام کے قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئیں ہیں 05اقسام کے سبزیوں کے قیمتوں میں 05روپے سے لیکر 10روپے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور 03اقسام کے سبزیوں کے قیمتوں میں 10روپے سے لیکر 20روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور 09اقسام کے سبزیوں میں کوئی اضافی نہیں ہوا ہے جبکہ 26اقسام کے سبزیوں اور پھلوں کے قیمتوں میں کوئی اضافی نہیں ہوا ہے جوکہ ایک ریکارڈ ہے ۔اجلاس میں انجمن تاجران اور عمائدین شہر نے اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے جاری اقدامات کو سراہاتے ہوئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشوں ،خود ساختہ مہنگائی ،اور ناقص اشیاء کے خرید وفروخت کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ہم مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔