گلگت;اسسٹنٹ کمشنر دنیور ذاکر حسین کی سر برای میں تحصیل دنیور کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے.چھاپے کے دوران دکانداروں سے بھاری مقدار میں غیر معیاری سامان برآمد کر کے دکان کو سیل کر دیا گیا اور ناقص صفائی اور مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصاب عابد ولد فقیر محمد کو ایک دن کے لئے جیل بھیج دیا گیا.اسسٹنٹ کمشنر نے تاجروں کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کریں اور ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے