نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں فر حین زہرا ء نے 525 میں 504 نمبر حاصل کر کے پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال گلگت میں گرلز سیکشن میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے فرحین زہراء محکمہ برقیات گلگت کے ایکسئن حامد حسین کی بیٹی ہیں فرحین زہراء نے اپنی کامیابی کو سخت محنت‘ اساتذہ کی توجہ اور والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا ہے ۔ انہوں نے مستقبل میں آفیسر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے