صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں موثر ترقی کے لیے کوشاں ہے, اقبال حسن

یونیسف و محکمہ پلاننگ و ڈویلمپنٹ گلگت بلتستان کے تعاون سے غذائیت کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی گلگت بلتستان اقبال حسن نے کہا کہ قومی سطح پر غذائییت سونیائیٹ نے گلگت بلتستان میں کام کرنا شروع کیا ہے اس سلسلے میں حکومت گلگت بلتستان نے ادارے کو ایک پیلٹ فارم پر اکھٹا کیا ہے اور سالانہ ترقیاتی پر وگرام میں غذائیت کے سلسلے میں منصوبہ بندی اور سکیموں کو شامل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غذائیت کے حوالے سے اہم موزوں کو عوام میں زیادہ سے زیادہ شعور اگاہی بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔

اور پروگرام میں محکمہ صحت ، تعلیم اور کالج کے طلباہ و طالبات میں زیادہ شعورو اگاہی دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام میں زیادہ زہانت اور تعلیمی شعور تیزی سے بیدار ہورہا ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ان مناسب غذ ا کے جدید اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں موثر ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ْ تقریب سے مہمان خصوصی کی حثیت سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بلتستان عاصم ایوب نے کہا کہ ر قومی سطح پر غذائییت کی کمی کو دور کرنے کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے۔ْاور یونسیف وفاقی اور صوبائی سطح پر سن سکریڑیٹ کے قیام کے لیے گلگت بلتستان میں محکمہ پلاننگ وڈویلپمنٹ میں سٹاف اور دیگر وسائل فراہم کررہے ہیں۔ گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کے لیے یونیسف کی ریجنل ہیڈ ڈاکڑ سامیہ ہاشم نے کہا یونسیف دنیا بھر میں غذائیت کے حوالے سے کام کررہا ہے ۔ انہوں نے دنیا بھر میں بچوں کی غذائیت کی کمی کے لیے یونسیف کی طرف سے کیے گئے اقدامات کا زکر کیا اور گلگت بلتستان کا غذائیت کے حوالے سے اعدادو شمار بیان کرتے ہوئے ادارے کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کا بھی زکر کیا۔ تقریب سے خظاب کرتے ہوئے بابر امان بابر سکریڑی پلاننگ و ڈویلمپنٹ گلگت بلتستان ، ڈپٹی چیف پلاننگ محمد باقر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں سن یونٹ محکمہ پلاننگ کے پروگرام کنسلٹنٹ نے غذا اور غذائیت اور بچوں کو دو سالوں تک ماں کا دودھ پلاننگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.