غذر(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف چند دنوں کا مہمان ہے عنقریب اقتدار ان ہاتھوں سے نکل جائیگا اور یہ شخص اپنے خاندان سمیت اپنے انجام کو پہنچ جائیگا پاکستان میں مسلم لیگ کی تین بار حکومت بنائی مگر اس پارٹی نے گلگت بلتستان کے لئے یا تو پیلی ٹیکسی ہے یا حفیظ الرحمان کی شکل میں یہاں کے عوام کو تحفہ دیا ہے جو گندم کے ساتھ ساتھ ٹھیکے بھی کھا رہا ہے انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کوئی خالصہ سرکار زمین نہیں ہے یہاں کی ایک ایک انچ زمین کے مالک خطے کے عوام ہیں ہم سندھ اور پنجاب میں اس حوالے سے موجود قانون کی بات کرتے ہیں صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈوکیٹ نے یہ باتیں غذر کی بالائی تحصیل پھنڈر کے گائوں چھشی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران درجنوں عمائدین نے دیگر پارٹیوں کو خیر باد کہتے ہوئے پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا جلسے سے پی پی کے رہنماوں سعدیہ دانش ،جمیل احمد،انجینئر اسماعیل ،ڈاکٹر علی مدد شیر ،بشیر احمد خان اور بدرالدین بدر نے بھی خطاب کیا صوبائی صدر پی پی امجد حسین نے کہا کہ غذر شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے اس سرزمین کے سپوتوں نے کرگل وار میں ملک کی گلشن کی آبیاری کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکرملک کی سرحدوں کی دفاع کیا یہ وہ سرزمین ہے جہاں کی سپوتوں کی لازول بہادری پر ملک کا سب سے بڑا عسکری اعزاز بھی ایسی ضلع کے سپوت شہید حولدار لالک جان نشان حیدر کو ملا انھوں نے مزید کہا کہ بے نظیر غریبوں کی ہمدرد تھی اس کو راستے سے ہٹا دیا گیا ائندہ الیکشن میں بھٹو کا تیر بھی چلے گا اور بھٹو کا فلسفہ بھی چلے گا اور2018 میں بھٹو کا نواسہ ملک کا وزیر اعظم بنے گااور پی پی کا سورج طلوع ہوگا