گلگت (ماونٹین پاس رپورٹ) ڈاکٹر کاظم نیا ز چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان کا سلام ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطا ب ، ٹیچرز کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ نئی نسل کی کردار سا زی میں بھر پورتوجہ دیں ۔ فرا ئیض پر توجہ دے کر ہم پھر سے بو علی سینا البیرونی پیدا کر سکتے ہیں ۔ گلگت ہا ئی سکول نمبر 1 میں سلام ٹیچر ڈے کے حوالے سے بحیثیت مہما ن خصو صی چیف سیکر یٹری کاظم نیا ز نے اپنے خطا ب میں کہا کہ ٹیچر وہ بن سکتا ہے جس کو اپنے پیشے سے جنو ن کی حد تک پیا ر ہو ۔ ٹیچر کی بنیا دی ذمہ داری ہے کہ وہ ظلبا ء کی کردار سا زی کر ے ۔ حقوق کی با ت درست ہے ان کا حل ہما رے پا س مو جود ہے ۔ لیکن اسا تذہ کو بھی اپنی ذمہ داری پو ری کر نی ہو گی ۔