چلاس ۔ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )عوام دیامر کا دیرینہ خواب پورا ہونے لگا ۔ باب چلاس سے بازار اہم ترین سڑک کے منصوبے پر کام شروع ہو گیا ۔ خوبصورت ڈیزائن اور دو رویہ سڑک سولہ کروڑ کی لاگت سے ایک سال میں مکمل کی جائے گی ۔ کمشنر دیامر ڈویژن عبدالوحید شاہ نے ایگزیکٹو انجینئر کے ہمراہ سڑک کی سائیڈ کا دورہ کیا اور سڑک کے مٹیریل اور مشینری کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم منصوبے کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کروں گا ۔ ناقص کام پر متعلقہ ادارے اور ٹھیکیدار کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک خوبصورت سڑک بنا کر عوام دیامر کو دینگے ۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کو سفری سہولیات کے لئے کروڑوں روپےخرچ کررہی ہے جس کا مقصد عوام کو فائدہ دینا ہے صوبائی حکومت کی دی گئی پالیسی پر من و عن عملدرآمد کرتے ہوئے تمام منصوبے بروقت پایہٴ تکمیل تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق سڑک کو مکمل کرائینگے ۔۔عوام نے باب چلاس سے بازار تک شاہراہ پر کام کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ شاہراہ کو بروقت مکمل کرکے عوام کے لئے ایک بہترین سڑک بنائیں گ