گلگت (پ ر) قراقرم ایجوکیشنل ایکسپو میں گلگت بھر سے 1500 طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ راقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمیت گلگت کے تمام سکولوں کے پوزیشن ہولڈرز کو اکیڈمک ایکسلنس ایوارڈ دیا گیا۔
اس موقع پر قائمقام ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد عامر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ پورے پاکستان میں تعلیم کیلئے وسائل کوبڑھائے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔ ہمارا کل بجٹ کا صرف دو فیصد تعلیم کیلئے مختص ہوتاہے جوباقی تمام اشیاء کے بجٹ سے کم ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرکے ہرفرد کیلئے تعلیم عام کردیں تاکہ پاکستان کاکوئی بچہ تعلیم سے دور نہ ہو۔انکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں دعووں کے بجائے میڈیکل کالج کے قیام کیلئے عملی اقدام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
ایکسپو کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ طلبہ میں مثبت سوچ کو پروان چڑھانے کیلئے ہم نصابی سرگرمیاں منعقد کرنے کی ضرورت ہے جو جمعیت بخوبی کررہی ہے۔
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان راجہ آفتاب احمد نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تعلیمی مسائل کے حل کیلئے حکومت سنجیدگی سے عملی اقدامات کرے ۔پورے پاکستان میں گلگت بلتستان کے طلبہ کیلئے مختص سیٹوں میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرکے یہاں کے طلبہ کوتعلیم سے جوڑا جائے ۔
پروگرام میں سیکریٹری پاور ظفر وقار تاج ،جمشید خان دکھی،عبد الحفیظ شاکر،غلام عباس نسیم و دیگر حلقہ ارباب ذوق کے لوگوں نے شرکت کی۔