ٹیکسز کے خلاف پہلے سے بھی ذیادہ شدت کا احتجاج ہو گا، عوامی ایکشن کمیٹی

عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مو لا نا سلطان رئیس ، انجمن تاجران کے صدر محمد ابرہیم ، جمیعت علماءاسلام کے رہنماءشبیر احمد قریشی و دیگر نے کہا ہے کہ حکومتی اراکین و اپوزیشن کے اراکین کی اسمبلی میں پیش کر دہ قرار داد محظ ایک مذاق کے علاوہ کچھ نہیں ہے اراکین کونسل اور ارکین اسمبلی نے جو وعدے وعید کیئے تھے ان کے حوالے سے قرار داد میں کو ئی ذکر نہیں ہے حکومت کی متفقہ طور پر کہا گیا تھا کہ ٹیکس ایڈاپٹیشن ایکٹ 2012اور 2016.17کا مکمل خا تمہ کیا جا ئے اور اس وعدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور قرارداد میو نسپل لیو ل کی لا ئی گئی ہے جس سے عوام کے دھو کہ دینے کی ایک اور کوشش ہو گی ۔اپوزیشن اراکین بھی ٹیکس کے حالے سے حکومت کے سکے کا دوسرا رخ ثابت ہوئے ہیں اور اپوزیشن سے عوام کی جو امید تھی اس کے خلاف قرار داد لا ئی گئی ہے حکومت کے ساتھ مزاکرات تب کر تے جب وہ اپنے کئے ہو ئے وعدے کے مطابق اسمبلی میں قرار داد لاتے اور عوامی امنگو ںکے مطابق قرار داد لا ئی جا تی تو ہم ان کا شکر یہ ادا کر تے اور ان کے مشکو ر ہو تے ۔جمعرات کے راز انہوں نے مقامی ہو ٹل میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ٹیکس کے خاتمے کے حوالے سے حکومت سنجیدہ نہیں ہے اور حکومت ٹر خانے کی پالیسی اپنا رہی ہے اس لیے اس مرتبہ جو احتجاج ہو گا وہ پہلے سے بھی ذیادہ شدت کا احتجاج ہو گا گلگت بلتستان کے عوام اشیاءخور د نوش کا ذخیرہ کر لیں جس طر ح سابقہ حکومت نے نظر انداز کر نے کی پا لیسی اپنا ئی تھی اسی راستے پہ مو جو دہ حکومت گامزن ہے لیکن یہ مسئلہ عوام کا ہے اور عوام خود ان کو نشان عبرت بنا ئینگے ۔انہوں نے کہا کہ رکن کو نسل ارمان شاہ راءکا الزام لگانے کے بجا ئے اپنی حیثیت دیکھے جو لوگ ہزا روںکے کمیشن پہ بکتے ہیں وہی لوگ راءسے رقم لے گی اور اگر راءکے رقم گلگت بلتستان میں آ جا تی ہے تو اس میں سب سے پہلے حکومتی اراکین ہو نگے ہم پہلے بھی عوامی مسا ئل کے حل کے لیئے کام کر رہے تھے اب بھی ہم عوامی نو عیت کے کےے مسائل لیکر میدان میں آئے ہیں حکومت خود عوام کو سڑکوں پہ لانے کے لیئے کام کر رہی ہے اور ہم یہ چا ہتے ہیں کہ پر امن طر یقے سے یہ خطہ بد نام ہو ئے بغیر مسائل کا حل نکلے لیکن نا اہل سیا ست دانوں کی وجہ سے مسا ئل پیدا ہو رہے ہیں اور اس سے دشمن ملک انڈیا کو حکومت فا ئدہ دے رہی ہے گلگت بلتستان میں افرا تفری پیدا کروا کر حکومت عا لمی سطح پہ بھی گلگت بلتستان کے امیج کو خراب کرانے کے لیئے کام کررہی ہے لیکن ہمارا مشور ہ اب بھی یہ ہے کہ حکومت نے جو وعدہ کیا تھا اس کے مطابق کام کر نے کے لیئے دل سے را ضی ہو جا ئیں ہم ٹیبل پہ بیٹھ کر اس مسئلے کو حل کر نا چا ہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے جو وقت دینا تھا حکومت کو دیا گیا ہے اور حکومت نے خود وعدے کی خلاف ورزی کی ہے حکومت کے اس غلط پالیسی کے بدو لت گلگت بلتستان میں بے چینی کی فضا ءقائم ہو رہی ہے ۔ جمعرات کے روز عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مو لانا سلطان رئیس کی سر برا ہی میں کو ر کمیٹی کے اراکین نے ضلع غذر کا بھی دورہ کیا اور اس دوران ضلع غذر کے انجمن تاجرانن سے ملا قات کی اور ضلع غذر کے تا جران نے آئندہ کے لا ئحہ عمل پہ مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔ بعد ازاں کور کمیٹی کی جانب سے آئندہ کے لا ئحہ عمل کے لیئے آج بورز جمعہ کو مقامی ہو ٹل میں اجلاس ہو گا اور اس اجلاس میں تمام اضلاع کے انجمن تاجران ، سیا سی سماجی اور دیگر شعبہ ہائے زند گی سے تعلق رکھنے والے افراد شر کت کر ینگے اور اس اجلاس میں آئندہ کا لا ئحہ عمل کا اعلان کیا جا ئے گا۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.