گلگت (ماونٹین پاس رپورٹ)ہز ہا ئنس پر نس کریم آغا خان سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ، فورس کمانڈر FCNA ثاقب محمود ملک ، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر قاظم نیاز نے ملاقات کی اس موقع پر ہونی والی اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کو گلگت آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے دورے کو علاقے کے لیے باعث افتخار قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے گلگت بلتستان امن کا گہوارہ بن چکا ہے ۔ حکومت عوام کی فلاح بہبود اور تعمیر و ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے وزیراعلیٰ نے ہز ہا ئنس کو صوبے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حا فظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر ہز ہا ئنس پرنس کریم آغا خان کو نو جوانوں کے لیے تیکنیکی تعلیم، خواتین کو با اختیار بنانے اور سیا حت کے شعبے کو فروغ دینے، صوبے کا انفر سٹریکچر اور بیرون ملک خصوصاً یورپی ممالک میں گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنے کے لیے AKDN نیٹ ورک کو فعال کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی بحالی اور علاقے میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں سے با خبر ہیں ۔ عوام کی تعمیر و ترقی اور خو شحالی کے لیے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان نے مختلف شعبوں میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنا نے اور تعمیر و ترقی کو با ضابطہ شکل دینے کے لیے ’’ـجوائنٹ کنسلٹنسی گروپ ‘‘کی تجویز پیش کی جو گلگت بلتستان حکومت اور AKDN کے مابین پل کا کردار کرے کی جس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی جانب سے پیش کی جانے والی تجویز کومثبت اور خوش ائند قرار دیا۔ ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان نے گلگت بلتستان میں امن و امان یقینی بنانے پر حکومت اور اداروں کو خراج تحسین پیش کیا اور ’’جوائنٹ کنسلٹنسی گروپ‘‘ کے تحت اعلیٰ تعلیم کے میدان میں بھی مشترکہ اقدامات کرنے کی تجویز دی جس پر اتفاق کیا گیا ۔ ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔