اسلام آباد (پ ر)گلگت بلتستان میں کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ امن برقرار ہو ، یہ عناصرمذہبی ہم آہنگی کا جو خوبصورت ماحول مسلم لیگ ن کی حکومت نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں پیدا کیا ہے اسے ہضم نہیں کر پا رہے ہیں اسی لئے وزیر اعلی کی پریس کانفرنس کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر کے اپنے سیاسی مفاد کے حصول کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی کے معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی روایتی سیاستدانوں کی طرح آج کی سیاست نہیں بلکہ قوم کے روشن مستقبل کیلئے سیاست کر رہے ہیں اور اسی ویثرن کے تحت گلگت بلتستان کو ترقی کی طرف گامزن کیا ہے یہی وہ وجہ ہے کہ سیاسی یتیموں کو نہ گلگت بلتستان کی ترقی ہضم ہو رہی اور نہ امن، جو سیاسی یتیم بری کارکردگی اور کرپشن لوٹ مار کی وجہ سے عوام کی طرف سے مسترد ہو چکے ہیں ان کے پاس اپنی سیاسی دوکان چمکانے کیلئے سودا نہیں مل رہا تھا اس لئے وزیر اعلی کی پریس کانفرنس کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر کے سیاست کا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں ،عوام ان کی چالوں اور سیاسی اداکاری سے آگاہ ہو چکے ہیں اب یہ نفرتوں کی سیاست نہیں چلے گی اس لئے میرا مشورہ سیاسی یتیموں کیلئے یہی ہوگا کہ گلگت بلتستان کے قومی مفاد میں ہونے والے فیصلوں میں حکومت کیلئے رکاوٹ بننے کی بجائے بازو بنیں اسی میں قومی مفاد مضمر ہے